30 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے مصرکے انقلاب اور عوام کے منتخب صدر محمد مرسی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: مجلس شورائے اسلامی نے آج ایک بیان میں انقلاب مصر اور عوام کے منتخب صدر محمد مرسی کی حمایت کا اعلان کرتےہوئے ملت مصر کو اسلامی پارٹی کے نامزد محمد مرسی کی کامیابی کی مبارک باد پیش کی ہے۔ مجلس شورائے اسلامی کے بیان میں آیا ہے کہ اب جبکہ مصری عوام کا عزم عملی شکل اختیار کرچکا ہے اور مصر کی تاريخ میں پہلی بار اسلامی بیداری کے سائے میں ایک صدر قوم کے ووٹوں سے منتخب ہوا ہے مجلس شورائے اسلامی مصر کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ اس بیان میں امید کا اظہار کیا گيا ہےکہ مصر کے نئے صدر خدا پر توکل اور ملت مصر کی مدد سے آزاد ضمیر افراد اور انقلاب کے اھداف حاصل کرنے اور مصر کو اسکی حقیقی پوزیشن دلانے نیز ملت فلسطین کے حقوق کی بازیابی میں کامیاب ہونگے۔ یاد رہے مصر کےحالیہ صدارتی انتخابات میں اخوان المسلمین کے نامزد محمد مرسی کو امریکہ اور سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے حمایت یافتہ نامزد احمد شفیق پر کامیابی حاصل ہوئي ہے۔....... /169